ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنے کے لئے تیار

hareem111h1.jpg


ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے وطن واپسی کے موقع پر گرفتاری عمل میں نا لانے پر سرنڈر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وطن واپسی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنےکیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، سندھ ہائی کورٹ میں اس حوالے سےحریم شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس کے کے آغا نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر حریم شاہ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اورانہوں نے موقف اپنایا کہ حریم شاہ نے تین اکتوبر کو وطن واپس آنا ہے، لہذا ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری سے روکا جائے، حریم شاہ خود ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے، جس پر حریم شاہ کے وکیل نے جواب دیا کہ ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم انہیں ایف آئی اے نے انکوائری کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

جسٹس کےکے آغا نے کہا کہ جب کوئی مقدمہ ہی درج نہیں ہوا تو گرفتاری سے کیسے روکا جائے؟وکیل نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ حریم شاہ کی وطن واپسی کے موقع پر ایف آئی اے انہیں گرفتار کرلے۔

جسٹس کے کے آغا نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت سے کھیلنا بند کریں، ہم نے پہلے بھی درخواست گزار کو تحفظ دیا مگر درخواست گزار نے ہمارے حکم نامے سے غلط فائدہ اٹھایا اور غلط استعمال کیا۔

جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ یہ وہی خاتون ہیں نا جنہوں نے رقم ظاہر کرتے ہوئے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا؟ اس کیس میں ایف آئی اے کو تحقیقات سے نہیں روکا جاسکتا، درخواست گزار گرفتاری سے بچنا چاہتی ہیں تو وطن واپسی پر عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں۔
 

Islamabadi1

Minister (2k+ posts)
SHe is a joker holding 20 pound bill bundles and thinking she is some big shot. Why not show off with 500 euro or 1000 swiss franc bills? Hahaha holding 20 pound bills! The entire bundle is just 2000 pounds....whereas a bundle of 500 euro notes woudl be 50,000. Khoti ki aulaad. This traitor made anti Pakistan comments which she says were anti goverment. ANti state aur anti government mein iss laanti ko farq nahi. WHen you talk against Pakistani currency and Pakistani passport it is ANTI sstate as it is issued by the STATE and represents the STATE....she must be tried for sedition and put away for couple of years and fined
 

Back
Top