ٹک ٹاکر چیئرمین پی سی بی کی کرسی تک جا پہنچا،ویڈیو وائرل

5%D9%BE%DA%86%D8%A8%D8%AA%DB%8C%DA%A9%D8%AA%DB%81%DA%A9%D8%B9%D8%B1.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں ٹک ٹاکر کی انٹری، چیئرمین پی سی بی کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

تفصیلات کے مطابق علی فیضان نامی ٹک ٹاکر نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹرز میں گھس کر چیئرمین پی سی بی کے کمرے تک رسائی حاصل کر لی ہے،ٹک ٹاکرنے چیئرمین پی سی بی کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی اور اسے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ اکاؤنٹس سے شیئر کردی جس کے بعد پی سی بی سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے تمام ڈیپارٹمنٹس تک رسائی سے بورڈ انتظامیہ پریشان ہے، علی فیضان کیسے اور کس کی مدد سے قذافی اسٹیڈیم اور پی سی بی ہیڈکوارٹرز جاتا رہا اس حوالے سے تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ٹک ٹاکر پی سی بی ملازم کا مہمان تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی ٹک ٹاکر نے اعلی سطح کے دفاتر تک رسائی حاصل کی ہو،اس سے قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے دفتر میں داخل ہوکر وزیر خارجہ کی کرسی تک پہنچ گئی تھیں۔
 
ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)

...to is mein hairan honey ki zaroorat keya hai. Ek chor, karaption ki ghalazat mein sanaa huaa, Wazir e Azam ki kursi takk pehley bhi pahuncha aur ab bhi ek baitha huaa hai.
 
Back
Top