
رواں سال چودہ اگست کو مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کے ساتھ بد سلوکی کے معاملے میں ٹک ٹاکر نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
لاہور نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دے دیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عائشہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا۔
البتہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گیے۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2ayeshafia.jpg