
مشہور ٹک ٹاکر سحر حیات کو اپنے حاملہ ہونے کی خبر دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے سحر حیات اور ان کے شوہر سمیع رشید کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر سحر حیات نے اپنی شادی سے لے کر ہر ہر لمحے کو نت نئے فوٹو شوٹ اور ٹک ٹاک ویڈیوز کےذریعے اپنے مداحوں کے سامنے رکھا، ان کی شادی ٹک ٹاک کا ایک مشہور ترین ایونٹ بن گیا تھا، تاہم کچھ عرصے سے سحر حیات منظر سے غائب تھی پھر اچانک وہ اپنے نئے یوٹیوب وی لاگ سے سامنے آئیں اور اعلان کیا کہ وہ حاملہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1726960487773188212
اپنے شوہر کے ساتھ بنائے اس 28 منٹ طویل وی لاگ میں سحر حیات نے ساتھی ٹک ٹاکرز کو فون کیے اور بتایا کہ وہ دونوں والدین بننے والے ہیں، ساتھ ہی سحر حیات اور ان کے شوہر نے والدین بننے سے متعلق اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں اور الٹراساؤنڈ کی تصاوری بھی پوسٹ کیں۔
https://twitter.com/x/status/1727088505153835403
سوشل میڈیا صارفین نے سحر حیات کا ایسا فوٹوشوٹ اور حمل کا اعلان کرنے پر شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا اوراللہ سے ان کو ہدایت دینے کی دعائیں کیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ان ٹک ٹاکرز کیلئے ہر چیز سوشل میڈیا اور ڈرامہ ہے۔

علی حیدر نامی صارف نے کہا کہ سب کچھ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا درست نہیں ہوتا، خدا کا واسطہ ہے نجی زندگیوں کو سوشل میڈیا کی زینت مت بنائیں۔

مریم نامی صارف نے کہا کہ کوئی الٹراساؤنڈ کی تصویر کیسے ڈال سکتا ہے، تم لوگ مسلمان ہو، دنیا میں نام کمانے کیلئے یہ بھول گئے ہو کہ کہ دنیا میں کس مقصد سے آئے ہو،ہم بس اتنا کہہ سکتے ہیں کہ اللہ پاک آپ لوگوں کو ہدایت دیں۔

عمر مغل نے لکھا کہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھو، اولاد دینا یا نا دینا اللہ کا کام ہے، تم لوگ جاہلوں کی طرح اس کی تشہیر مت کرو اور بطور مسلمان ایسےگندے کلچر کو پروموٹ نہیں کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے کہا کہ کچھ اگر باقی رہ گیا ہے تو اس کی بھی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دو۔

رومان انصاری نے بھی ان کو ہدایت کی دعا دی اور کہا کہ اللہ دین کی سمجھ عطاء فرمائیں۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9sehahhrhayatsjhsjhd.png