ٹکٹوں کا اعلان: کیا پی ٹی آئی نے ماریں کھانیوالوں کو نظرانداز کردیا؟

pt1h1h13.jpg

تحریک انصاف کے پنجاب میں ٹکٹوں پر سوالات اٹھنے لگے۔۔ پی ٹی آئی کارکنوں اور صحافیوں کا الزام ہے کہ ماریں کھانیوالوں کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے جبکہ انکی جگہ غیر معروف امیدواروں کو ٹکٹس دیدئیے گئے،

پی ٹی آئی کارکن اسکی مثال ایسے دیتے ہیں کہ شخوپورہ میں خرم شہزاد ورک جو پرویزالٰہی حکومت میں سابق وزیرقانون تھے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا، اسی طرح چوہدری غلام عباس جو 2018 میں جیتا ہوا الیکشن اچانک ہارگئے تھے انہیں ٹکٹ نہیں ملا۔

محمد خان بھٹی جو جیل میں ہیں انکے بھائی کو بھی ٹکٹ نہیں ملا۔

احمد وڑائچ کے مطابق اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹ کے معاملات پر بلنڈرز مارے ہیں۔ منڈی بہاوالدین سے محمد خان بھٹی فیملی آؤٹ، پسرور میں چودھری غلام عباس، شیخوپورہ میں خرم شہزاد ورک کو ٹکٹ نہ دے کر علم نہیں کس کی خدمت کی گئی ہے۔ لوگ 370 دن سے جیلوں میں ہیں، سابق ایم پی اے ہے اور ٹکٹ وکیلوں کو، کمال نہیں ہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1745667308578590972
سینٹرل پنجاب تو لگتا ھے ن لیگ کو گفٹ کردیا گیا ہے۔ تقریبا ہر پینل میں گڑ بڑ کردی گئی ھے۔ خان بچارا جیل بیٹھا ہے اور یہاں ایسے لوگوں کو ٹکٹس دے دئے گئے ہیں جن کی پارٹی کےلیے کوئی خدمات نہی ۔ جو جیلوں میں گئے گھر بار برباد ھو گئے جن کے وہ منہ دیکھتے رہ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1745636896909529386
احمد وڑائچ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختون خوا کی قیادت (علی امین گنڈا پور، عاطف خان، ارباب شیر علی) نے اپنے سیاسی رہنماؤں اور ورکرز کو ٹکٹ دلوائے۔تحریک انصاف پنجاب میں مہینوں سے ماریں کھانے والے سابق ارکان اسمبلی کی جگہ غیرمعروف وکلا کو ٹکٹ مل گئے، یاری دوستی زندہ باد، بار سیاست پائندہ باد
https://twitter.com/x/status/1745672172750663758 https://twitter.com/x/status/1745671469617586228
رانا عمران نے کہا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹس کا ایک ہی معیار لگتا ھے جو عمیر نیازی گروپ کے جتنا قریب ھے اس کو ٹکٹس جاری کردی گئی ہیں۔ نا کسی بندے کی پارٹی کے ساتھ وابستگی دیکھی گئی ھے نا ہی کسی بندے کی پارٹی کے لیے قرنیاں۔ میں ان ٹکٹس تو مسترد کرتا ھوں ۔ ہر ضلع میں گند مچایا گیا ھے
https://twitter.com/x/status/1745635676157256000
رانا عمران نے مزید کہا کہ سینٹرل پنجاب تو لگتا ھے ن لیگ کو گفٹ کردیا گیا ہے۔ تقریبا ہر پینل میں گڑ بڑ کردی گئی ھے۔ خان بچارا جیل بیٹھا ہے اور یہاں ایسے لوگوں کو ٹکٹس دے دئے گئے ہیں جن کی پارٹی کےلیے کوئی خدمات نہی ۔ جو جیلوں میں گئے گھر بار برباد ھو گئے جن کے وہ منہ دیکھتے رہ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1745636896909529386
عمران لالیکا نے کہا کہ جناب قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر خان! ٹکٹس دینے کے اس اہم مرحلے پر ذاتی پسند و ناپسند کے تحت اس سارے عمل کو خراب مت کریں۔ آپ سے توقع ہے کہ جیسا چیئرمین عمران خان کا حکم ہے ویسے ہی من و عن عملدرآمد کریں وگرنہ تحریک انصاف سوشل میڈیا اس عمل کو نہ بھولے گا نہ بھولنے دیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے خان صاحب کو غلط معلومات دیکر غلط لوگوں کو ٹکٹس کے لئے نامزد کروایا ہے جس کی ائک مثال منڈی بہاؤالدین پی پی 42 میں کسی شیراز رانجھا کو ٹکٹ دیا جا رہا ہے دوسری مثال اوکاڑہ سے چوہدری طارق ارشاد کی بجائے علی رضا شاہ کو دیا جا رہا ہے جہاں مضبوط امیدوار سابق ٹکٹ ہولڈر موجود ہیں وہاں کھمبوں کو ٹکٹ دینا کسی صورت قابل قبول نہ ہوگا باز آ جائیں
https://twitter.com/x/status/1745650320380739963
جنید نے تبصرہ کیا کہ مارچ میں دئ گئی 297 نشستوں کے ٹکٹ ہولڈرز میں سے 214 نے ایک دن بھی جماعت نہیں چھوڑی اور جنہوں نے چھوڑی، انکی اکٽریت بھی واپسی کی متمنئ ہے۔ لے دے کر پنجاب میں 5-10 جگہوں پر “کھمبے” کی گنجائش بنتی تھی لیکن پنجاب کے وکلا تو ایسے نشستیں کھا رہے جیسے بھائی ، بہنوں کا حصہ کھا جاتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1745673776375673077
 

Pakistanian123

Politcal Worker (100+ posts)
Jaisy Khurram Virk ki bat ha usay MNA k ticket diya jay gaa Javaid Latif k khilaf. Iiis hisab sy baqi bhi bakwas ho sakti ha
 

Back
Top