ٹکٹنگ سسٹم ہیک ؟ تھل ایکسپریس کی ٹکٹ پر غیراخلاقی الفاظ پرنٹ

thal-express-tct.jpg

نجی شراکت داری سے چلنے والی تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم کیسے ہیک ہوا تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) کو بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی آؤٹ سورس تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہو گیا، مسافروں کو جاری ٹکٹس پر غیر اخلاقی، اور نازیبا الفاظ پرنٹ ہو گئے تھے۔ جس میں غیر مناسب سہولیات کا ذکر تھا۔

تھل ایکسپریس کے آئی ٹی منیجر نے ڈی ایس ریلوے کو درخواست میں انکشاف کیا کہ ٹکٹنگ سسٹم ہیک کیا گیا تھا۔ ایس پی ریلوے کا کہنا تھا کہ مقدمہ ریلوے پولیس کی جانب سے درج کیا گیا ہے، تاہم یہ سائبر کرائم ہے اس لیے معاملہ ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) کو بھیجیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1576135721966268416
رپورٹ کے مطابق تھل ایکسپریس کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل 22 اپریل کو مکمل کیا گیا تھا، 30 ستمبر کو نجی کمپنی نے جب ٹکٹس جاری کیے تو اس پر نازیبا الفاظ پرنٹ تھے۔ ٹکٹ پر ڈبے میں جماع کی سہولت کا ذکر تھا۔

آئی ٹی منیجر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم اب ریلوے پولیس کے ساتھ ایف آئی اے بھی اس پر تحقیقات کرے گی۔
 
Last edited:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
یہ خبر عمران خان کے دور میں ہوتی تو مذہبی جماعتیں آسمان سر پر اٹھا لیتی وزیر اعظم عمران خان کو اسعفے دینے کا کہتی شاید غصے میں امریکہ روس سے کے صدور سے بھی استعفے مانگ لیتی ڈیزل کے پیرو کار کہتے دیکھا ملک کس طرف جارہا ہے یہ سب عمران خان کی وجہ سے ہو رہا ہے یہ بہت بڑی سازش ہے مذہبی لوگوں ہوش کرو نکلو ورنہ اغیار آ جائیں گے
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)
کسی پر یہ پیغام بھی تھا وزیر ریلوے کی بیٹیاں اور بیویاں بھی دوران سفر سیکس کے لئے مہیا کی جائیں گی مفت سروس
غلط بات ہے بھائی جان ، وزیر کو کچھ کر لو ، پر بہن بیٹیوں اور ایسی عورتیں جنہیں کوئی جانتا تک نہیں ، جن کا کوئی تعلق ہی نہیں اس سیستم سے ان کو کچھ کہنا انتہائی بڑے پیمانے کی غیر اخلاقی اور گناہ بھی ہے ، (جن عورتوں کا آپ ذکر کر رہے ہیں وہ کونسا سر بازار کوئی سیاستدان ہیں )
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
thal-express-tct.jpg

نجی شراکت داری سے چلنے والی تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم کیسے ہیک ہوا تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) کو بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی آؤٹ سورس تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہو گیا، مسافروں کو جاری ٹکٹس پر غیر اخلاقی، اور نازیبا الفاظ پرنٹ ہو گئے تھے۔ جس میں غیر مناسب سہولیات کا ذکر تھا۔

تھل ایکسپریس کے آئی ٹی منیجر نے ڈی ایس ریلوے کو درخواست میں انکشاف کیا کہ ٹکٹنگ سسٹم ہیک کیا گیا تھا۔ ایس پی ریلوے کا کہنا تھا کہ مقدمہ ریلوے پولیس کی جانب سے درج کیا گیا ہے، تاہم یہ سائبر کرائم ہے اس لیے معاملہ ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) کو بھیجیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1576135721966268416
رپورٹ کے مطابق تھل ایکسپریس کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل 22 اپریل کو مکمل کیا گیا تھا، 30 ستمبر کو نجی کمپنی نے جب ٹکٹس جاری کیے تو اس پر نازیبا الفاظ پرنٹ تھے۔ ٹکٹ پر ڈبے میں جماع کی سہولت کا ذکر تھا۔

آئی ٹی منیجر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم اب ریلوے پولیس کے ساتھ ایف آئی اے بھی اس پر تحقیقات کرے گی۔
سہولیات فراہم کرنے کے عوض اسے اس کا پاسپورٹ واپس مل گیا