
نجی شراکت داری سے چلنے والی تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم کیسے ہیک ہوا تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) کو بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی آؤٹ سورس تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہو گیا، مسافروں کو جاری ٹکٹس پر غیر اخلاقی، اور نازیبا الفاظ پرنٹ ہو گئے تھے۔ جس میں غیر مناسب سہولیات کا ذکر تھا۔
تھل ایکسپریس کے آئی ٹی منیجر نے ڈی ایس ریلوے کو درخواست میں انکشاف کیا کہ ٹکٹنگ سسٹم ہیک کیا گیا تھا۔ ایس پی ریلوے کا کہنا تھا کہ مقدمہ ریلوے پولیس کی جانب سے درج کیا گیا ہے، تاہم یہ سائبر کرائم ہے اس لیے معاملہ ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) کو بھیجیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1576135721966268416
رپورٹ کے مطابق تھل ایکسپریس کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل 22 اپریل کو مکمل کیا گیا تھا، 30 ستمبر کو نجی کمپنی نے جب ٹکٹس جاری کیے تو اس پر نازیبا الفاظ پرنٹ تھے۔ ٹکٹ پر ڈبے میں جماع کی سہولت کا ذکر تھا۔
آئی ٹی منیجر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم اب ریلوے پولیس کے ساتھ ایف آئی اے بھی اس پر تحقیقات کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/thal-express-tct.jpg
Last edited: