ٹویٹر "ویری فائیڈ بلیوٹِک" سے متعلق پالیسی،ہرماہ پیسے دینا ہونگے

blue-tick11.jpg

ٹویٹر کو حال ہی میں خریدنےوالے ایلون مسک نے ٹویٹر کے وی فائیڈ بلو بیج سے متعلق پالیسی تبدیل کردی ہے۔

مشہور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو حال ہی میں خریدنے والے ایلون مسک نے ٹویٹر کے منفرد فیچر"بلو بیج" سے متعلق پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے اسے خریدی جانے والی سہولت بنا دیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ایلون مسک نے کہا کہ ٹویٹر کا موجودہ سرداروں اور کسانوں والا نظام یعنی نیلے بیج والےصارف اور بغیر بیج والے صارف کا سسٹم ایک بدتمیزی ہے، عوام کو طاقت فراہم کرتے ہوئے بلو بیج کو ماہانہ8 ڈالر فی ماہ پر دستیاب ہے۔
https://twitter.com/x/status/1587498907336118274
انہوں نےمزید کہا کہ یہ قیمت ملکوں کے لحاظ سے قوت خرید کی طاقت کو مدنظر رکھ کر رکھی گئی ہے، اب بلو بیج کے ذریعے آپ کو رپلائے میں ترجیحات، مینشنز اور سرچ میں مزید سہولت فراہم کی جائے گی، ان سہولیات سے فراڈ اور جعل سازی سے بچاجاسکے گا، اس کے ساتھ ساتھ لمبی ویڈیوز شیئر کرنے کی سہولت بھی بلو بیج والوں کو فراہم کی جائےگی۔

ایلون مسک نے کہا کہ ہمارے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے پے وال بائی پاس کردیا جائے گا، اس سہولت کے ذریعے ٹویٹر کو آمدن حاصل ہوگی جس سے کانٹینٹ بنانے والوں نوازا جائے گا۔

ایلون مسک کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور بعض تو ایلون مسک کا مذاق بھی اڑارہےہیں، انکا کہنا ہے کہ جب بلیو ٹک کے بغیر ہی انکا کام چل رہا ہے تو انہیں 8 سے 20 ڈالر ماہانہ دینے کی کیا ضرورت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1587380223292723206 https://twitter.com/x/status/1587118024003244033 https://twitter.com/x/status/1587318450514702336
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
سب سے پہلے تو ٹوئیٹر کے پرانے مالکان کو ایلان مسک سے وہ بقایاجات وصول کرنے چاہیے جب سے اسے نیلا ٹک ملا ہے۔۔۔