ٹنڈو محمد خان میں منشیات فروشوں نے پولیس کو ہی یرغمال بنالیا،

12sindhploliceyargmal.jpg

پولیس نے مین پوری اور گٹکے کے گودام پر چھاپہ مارا اس دوران پولیس ملزمان کو تو نہ پکڑ سکی الٹا ملزمان نے پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیا۔

پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کو یرغمال بنانے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عبداللّٰہ میمن اور ملزمان کے درمیان مذاکرات کے بعد یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یرغمالیوں میں اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر سمیت دیگر پولیس اہلکار شامل تھے، ملزمان کے حملے میں اے ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

https://twitter.com/x/status/1579985752255090689
ٹنڈو محمد خان پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں ماہ 4 ملزمان گرفتار کرکے قبضےسے چرس ، گٹکا ، دیسی شراب برآمد کرلی گئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1580136207895629824
اس سے قبل ٹنڈو محمد خان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 170 سرکاری خیمے برآمد کئے تھے، شہریوں کی درخواست پر مقامی ججز کی موجودگی میں کارروائی کی گئی تھی۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
مرکز میں پنجابی جرنیلوں نے منشیات فروش کو وزیر داخلہ بنایا ہے اس لئے منشیات فروشوں کئ حکومت ہے
 

Back
Top