
پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے دوران ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلی نے مجھ سے دین اسلام سے متعلق کئی سوالات کیے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرو ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دوران ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلی نے مجھ سے دین اسلام کے بارے میں کئی سوالات کیے۔
برطانوی میڈیا کے پروگرام میں میں کوچ مشتاق احمد سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم سے متعلق اچھا سوچیں ،کسی بڑے اسٹیج پر ہوں تو سوچنا چاہیے کہ چوکا مارے گا یا سو، پچاس بنائے گا۔اسی طرح باولرز سے متعلق بھی نہ ڈریں کیونکہ یہ بہت بہادر باولر ہیں ان سے متعلق سوچیں کے کہ یہ ابھی آوٹ کرے گا۔
محمد رضوان نے آسٹریلوی تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کو مشکل باؤلر قرار دیا۔پاکستان وکٹ کیپر محمد رضوان نے بتایا کہ انہیں ہردور میں مختلف باؤلر مشکل لگے ہیں ، ڈومیسٹک کرکٹ میں ذوالفقار بابر اور احسان عادل،ا نٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے بنگلا دیش کے شکیب الحسن کو کھیلنے میں مشکل ہوئی۔
پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ قربانی کے بغیر کوئی بھی نمبر ون نہیں ہو سکتا، نمبر ون بننے کے لیے قربانی لازمی ہے پھر چاہے کوئی مکینک ہو، جنرل سٹور ہو یا سبزی والا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9rizawandavidwilly.jpg