ٹرین میں خاتون اور بچوں پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار ضمانت پر رہا

11trainzamnatprrhah.png

پاکستان ریلوے کی کراچی سے پنجاب جانے والی ملت ایکسپریس میں ایک خاتون اور اس کے بچوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو ضمانت پر رہا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی ملت ایکسپریس میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچوں پر تشدد کرنے والے ریلوے پولیس کے اہلکار منیر حسین کو 35 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حیدرآباد کی عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ ملت ایکسپریس میں خاتون اور اس کے بچوں پر تشدد کا واقعہ 7 اپریل کو پیش آیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1778820073035125157
7 اپریل کو ملت ایکسپریس میں سفر کے دوران خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ریلوے پولیس نے کانسٹیبل منیر حسین کے خلاف دفعہ 337 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل منیر حسین نے خاتون پر تشدد اس کے بدتمیزی کرنے پر کیا کیونکہ مسافروں نے شکایت کی تھی کہ وہ لوگوں کا سامان اٹھا کر پھینک رہی ہے۔


ایف آئی آر کے متن کے مطابق کانسٹیبل منیر حسین نے خاتون پر ٹرین میں ریزرویشن کے بغیر بیٹھنے پر بھی اعتراض کیا تھا اور اس موقع پر اس نے سفر کےد وران خاتون پر تشدد کیا۔ خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ریلوے عبداللہ شیخ نے ایکشن لیتے ہوئے کانسٹیبل منیر حسین کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کروایا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ کانسٹیبل منیر حسین چلتی ٹرین میں خاتون اور اس کے بچوں پر تشدد کررہا ہے جبکہ مسافر اس موقع پر خاموش کھڑے رہے۔ منیر حسین حیدرآباد ریلوے پولیس سٹیشن میں تعینات ہے جسے آج ضمانت دے دی گئی ہے، ریلوے حکام کے مطابق ریلوے پولیس کے پاس مسافروں کے ٹکٹ چیک کرنے یا ریزرویشن کے معاملے پر کارروائی کااختیار نہیں ہے۔