ٹرمپ کی سیکیورٹی ٹیم میں اہم شمولیت، ٹرمپ کی سیکیورٹی ٹیم میں حفاظت کیلئے روبوٹ کتا تعینات کر دیا گیا
یہ روبوٹک کتا انسانوں ہی کی طرح ریسپانس دیتا ہے اور کتامشکوک حالات میں تیز ی سے حرکت میں آتا ہے .
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوسٹن ڈائنامکس نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ ہائی ٹیک روبوٹک کتا ڈونلڈ ٹرمپ کی مارا لیگو اسٹیٹ کی حفاظت کے لیے رکھا گیا ہے۔
یہ روبوٹک کتا مختلف زاویوں سے ٓآزمایا جاچکا ہے۔ ماہرین نے اسے اپنے کام کے لیےبہترین قرار دیا ہے۔
انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر دوبار قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے باعث ان کی سکیورٹی فل پروف بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں
معروف اخبار نیو یارک پوسٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ روبوٹک کتا کس طور ڈونلڈ ٹرمپ کی جاگیر کے مختلف حصوں کی نگرانی کرتا ہے اور ہائی الرٹ کی صورت میں فوری ریسپانس دیتا ہے۔