ٹرمپ کی جیت کے امکان پر بٹ کوائن کی قیمت بڑھ گئی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1853997863870648401 https://twitter.com/x/status/1853998540735033778
امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی ایگزٹ پولز میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے برتری کی خبروں کے بعد بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن $75,000 کا ہندسہ عبور کرگئی۔ کریپٹو کرنسی نے آخری مرتبہ 73 ہزار 750 ڈالر کو عبور کیا تھا۔ جو مارکیٹ کی جانب سے مضبوط مثبت ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے آٹھ ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ کملا ہیرس نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کی اور واشنگٹن ڈی سی میں انتخابی میدان بدستور سخت ہے، حتمی نتائج کا انحصار سات ریاستوں پر ہونے کا امکان ہے۔

علی الصبح بٹ کوائن 75 ہزار 60 ڈالر پر ٹریڈ کررہا تھا۔ جو 7.2 فیصد بڑھ کر 2,576 ڈالر تک پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ کملا ہیرس کے مقابلے میں ٹرمپ کرپٹو کرنسی کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔ انتخابات میں ان کی کامیابی سے متعلق پیشگوئیوں سے کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

ایگزٹ پول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 16 ریاستوں میں کامیاب ہیں، ٹرمپ ٹیکساس، کینٹنکی، انڈیانا، ویسٹ ورجینیا، ٹینیسی، میزوری، الاباما، اوکلاہوما، فلوریڈا اور ساوتھ کیرولائنا میں جیت گئے۔

ایگزٹ پول کے مطابق نیویارک، ورمونٹ، میساچوسٹس، میری لینڈ، نیوجرسی اور واشنگٹن ڈی سی میں کمالاہیرس نے میدان مارلیا۔
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
جیسے ہی ٹرمپ حلف اٹھا کر صدر بنے تمام یوتھیوں کو چاہئے کہ بھاگ کر جاکر اس کے قدموں میں گرجائیں اور اس سے التجا کرکے کہیں، اے ہمارے آقا و مولا، پچھلے ایک سال سے ہم صرف یہی دعائیں مانگ رہے ہیں کہ آپ جیت جائیں اور پھر ہمارے خان کو رہا کرادیں۔۔ اللہ تو ہماری دعا قبول نہیں کررہا، اللہ تو جنرل عاصم منیر کے ساتھ مل گیا ہے، اب آپ ہی ہمارا واحد اور آخری سہارا ہو، بچا لیجئے، ہمارے خان کو بچا لیجئے، وگرنہ عاصم منیر ہمارے خان کو مار ڈالے گا۔۔

اس پر ٹرمپ بولے گا، کون ہو تم بھکاری لوگ اور یہ خان کون ہے؟ چلو بھاگو یہاں سے، ابھی میں وائٹ ہاؤس پہنچا نہیں کہ بھکاری آن پہنچے۔۔



اس کے بعد یوتھیوں کا جو ماتم اور پٹ سیاپا شروع ہوگا، اس کا نظارہ چند دن میں اسی فورم پر نشر کیا جائے گا۔

😂 😂
 

Back
Top