امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آئی فون بنانے والی ایپل کمپنی کوبھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا۔
امریکی اخبار بلوم برگ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت میں آئی فونز کی پیداوار بند کر کے اسے امریکا منتقل کرے۔
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ انہوں نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کمپنی کی بھارت میں توسیع کی منصوبہ بندی کو ترک کر دیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "میں نے ٹم کک سے صاف کہہ دیا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایپل بھارت میں پیداواری یونٹس قائم کرے۔ ہم نے چین میں ان کے کام کو برداشت کیا، لیکن بھارت کے معاملے میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ تمام پیداوار امریکا میں ہو۔"
https://twitter.com/x/status/1922948885514690756
ذرائع کے مطابق ایپل نے حالیہ برسوں میں چین پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں پیداواری سہولیات بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کمپنی کا منصوبہ تھا کہ 2025 تک اپنی 25 فیصد آئی فونز کی پیداوار بھارت میں منتقل کر دے۔ اس وقت 90 فیصد آئی فونز چین میں تیار ہوتے ہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب - امریکا نے بھارت پر 26 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بھارت نے امریکا کو ٹیرف فری تجارتی معاہدے کی پیشکش کی ہے - دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں

Last edited by a moderator: