سینئر تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان کا نام لیا اور ان سے متعلق جھوٹا دعویٰ کیا۔
پبلک نیوز پر اپنے پروگرام خبر نشر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتہائی جھوٹا شخص ہے، 3 جنوری کو قاسم سلیمانی کے قتل کا واقعہ ہوا،4 جنوری کو عمران خان نے اپنے آبائی حلقے میانوالی میں ایک جلسے سے خطاب کیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ وہ ہفتہ گھرسے نہیں نکلے۔
https://twitter.com/x/status/1721937021118365757
نصرت جاوید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے قاسم سلیمانی کے قتل کا ذکر کرتے ہیں اور اس کے بعد عمران خان کا حوالہ دیتےہوئے کہتے ہیں کہ اس وقت کے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جو کہ ایک کرکٹر تھے اور ایک ہینڈسم شخص ہیں انہوں نے مجھے فون کیا اور قاسم سلیمانی کے قتل پر مبارکباد دی اور کہا کہ میں سات دن تک گھر سے نہیں نکلا۔
https://twitter.com/x/status/1721939144157610435
سینئر صحافی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے نریندر مودی کا نام بھی تو لے سکتا تھا، کوئی اور نام لے سکتا تھا، عمران خان کا ہی کیوں لیا؟ یہ لابنگ کا نتیجہ ہے، لابنگ فرمز یہی سب کرتی ہیں، ٹرمپ کے منہ سے تعریف کروادینا ، عمران خان کو خوبصورت قرار دلوادینا بہترین لابنگ فرم کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں ان کا ذکر کردیں، تو آپ کو یہ سوچنا چاہیے کہ ان کی لابنگ فرم کتنے بہترین طریقے سے کام کررہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/trump-aaa-nusrat-javed-d.jpg
Last edited: