امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات شدید تنازع کا شکار ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے، جس کے نتیجے میں یہ ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا، "آپ یہ جنگ نہیں جیت سکتے، لیکن ہماری مدد سے آپ اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا فوجی سازوسامان نہ ہوتا، تو یہ جنگ دو ہفتوں سے زیادہ نہ چلتی۔"
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے بات چیت کی، تاہم یوکرینی صدر اور امریکی صدر کے درمیان بحث جاری رہی۔ صدر ٹرمپ نے زیلنسکی سے سوال کیا کہ "کیا آپ نے کبھی بھی امریکا کا شکریہ ادا کیا؟"
رپورٹ کے مطابق، زیلنسکی نے امریکا سے روس کے خلاف مزید حمایت کی درخواست کی، جس پر صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے ان پر امریکا کی بے حرمتی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ "آپ تیسری جنگ کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔"
ملاقات کے دوران یوکرینی صدر امریکی صدر کی باتوں کا جواب دینے کی کوشش کرتے رہے، لیکن ٹرمپ نے انہیں بولنے کا موقع نہ دیا۔ امریکی صدر نے کہا، "آپ بہت زیادہ بولتے ہیں،" جبکہ نائب صدر وینس نے زیلنسکی سے کہا کہ "آپ کے الفاظ انتہائی غیر مناسب ہیں۔"
ٹرمپ نے زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ معاہدہ کریں، بصورت دیگر امریکا کی حمایت سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ملاقات میں امریکی صدر نے کہا، "آپ کو سمجھوتے کرنا ہوں گے۔"
زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو "قاتل" قرار دیتے ہوئے کسی بھی سمجھوتے سے انکار کیا اور کہا، "روس نے 30,000 سے زائد بچوں اور دیگر شہریوں کو اغوا کیا ہے، ہم اپنے لوگوں کی واپسی چاہتے ہیں۔"
ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کے رویے پر تنقید کی اور دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا، تو امریکا اپنی حمایت واپس لے لے گا۔ نائب صدر وینس نے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، یہ ملاقات یوکرین کے معدنی وسائل کے معاہدے پر دستخط کے لیے تھی، لیکن اس تنازعے کے نتیجے میں امریکا اور یوکرین کے صدور کی مشترکہ کانفرنس منسوخ کر دی گئی، اور دونوں ممالک کے درمیان اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط نہ ہو سکے۔
https://twitter.com/x/status/1895566669281636846
صدر ٹرمپ کا پنے بیان میں کہنا ہے کہ زیلنسکی نے امریکا کی بے عزتی کی، جب زیلنسکی امن کیلئے تیار ہوں تو وہ واپس آسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1895832409062723863
https://twitter.com/x/status/1895761299407323352
Last edited by a moderator: