
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل خود مشکوک ادارہ ہے،اعتزاز احسن
حکومت کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے، لیکن بیرسٹر اعتزاز احسن نے بول نیوز کے پروگرام بس ہوگیا،میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو مشکوک ادارہ قرار دے دیا، اسکے سربراہ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ کے بڑے گہرے تعلقات ہیں، انہوں نے تین رپورٹ پیپلز پارٹی کیخلاف دیں، اتنا شور مچایا مسلم لیگ ن نے کہ یہ کرپٹ ہیں، پھر نواز شریف کی حکومت آئی تو میاں صاحب نے عادل گیلانی کو بوسنیا کو سفیر ان کی خواہش پر لگایا،کیونکہ بوسنیا میں پاکستانی سفیر کا بہت احترام ہوتا ہے۔
اعتزاز احسن سے اینکر ارباب جہانگیر نے سوال کیا کہ عمران خان اقتدار سے پہلے کہتے آئے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل مستند ادارہ ہے، پھر آج کیسے وہ رپورٹ پر سوالات اٹھارہے ہیں؟ جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس وقت بھی پیپلزپارٹی کے خلاف رپورٹ آتی تھی، نواز شریف حکومت کیخلاف کبھی نہیں آئی،ن لیگ نے تو ہمارے لئے بھی الزامات کی بوچھاڑ کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aitzaz-ahsan-kan.jpg