ٹافیوں والے بھائی کو رشوت ، شہبازگل کا اشارہ کس کی طرف ہے؟

shahbaz-gill121.jpg


اپنے ٹوئتر پیغام میں شہباز گل نے لکھا ایک بہت بڑی نجی کمپنی نے ایک ٹافیوں والے بھائی کو رشوت کھلائی ، نیا گیس ٹرمینل لگانے کی۔وہ لگنے سے پہلے حکومت ختم ہو گئی۔

شہباز گل نے مزید دعویٰ کیا کہ اب ٹافی والا بھائی فیڈ کرتا ہے ایک واقعی پڑھے لکھے خوش گفتار بھائی کو اور پھر ٹیلی پرامٹر پر چلنے والے اینکر صاحب کرتے ہیں LNG پر شو پر شو

https://twitter.com/x/status/1455729553687695360
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹافیوں والے بھائی کون ہیں جنہیں رشوت کھلائی گئی؟ یہاں ٹافیوں والے بھائی کا مطلب مفتاح اسماعیل ہے، مفتاح اسماعیل ن لیگ کے سابق وزیرخزانہ اور گولی ٹافی بنانیوالی معروف کمپنی کینڈی لینڈ کے مالک ہیں۔

مفتاح اسماعیل آج کل ایل این جی سکینڈل میں نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں اور وہ کچھ عرصہ قبل گرفتار بھی ہوچکے ہیں جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہائی ملی

شہبازگل کا اشارہ جس اینکر کی طرف ہے وہ شاہزیب خانزادہ ہیں جو جب سے حکومت آئی ہے تب سے مسلسل ایل این جی پر ہی شوکر رہے ہیں جتنے شو شاہزیب خانزادہ نے ایل این جی پر کئے ہیں کسی اور نے نہیں ہیں جس پر یہ تحریک انصاف کے حامیوں کی طرف سے یہ سوال اٹھائے جاتے ہیں کہ کہیں یہ سپانسرڈ پروگرامز تو نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ شاہ زیب خانزادہ یہ شوز اپنی مرضی سے نہیں کسی ایجنڈے کے تحت کرتے ہیں، تحریک انصاف کے لوگوں کا خیال ہے کہ ایسے پروگرامز کروانے کے پیچھے شاہدخاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ہیں۔

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا صارفین ایل این جی پر پروگرامز کرنے پر شاہ زیب خانزادہ پر خوب طنز کرتے ہیں، گزشتہ سال شاہزیب خانزادہ نے ایک پروگرامز کی سیریز کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اگر سردیوں کی بجائے گرمیوں میں ایل این جی خرید لیتی تو اتنے سو ارب بچ جاتے اور نقصان نہ ہوتا۔

گزشتہ روز بھی شاہ زیب خانزاہ نے پروگرام کیا تھا کہ عوام سردیوں میں بڑے گیس بحران کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ ملک میں پہلے ہی گیس کا بہت بڑا بحران ہے۔ نومبر میں معاہدوں کےتحت آنے والے دوکارگوز پرڈیفالٹ کرگئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1455621289629077507
شاہزیب خانزادہ نے مزید کہا کہ پہلے ہی مطلوبہ مقدار سے کم LNG کا انتظام کیا تھا۔تین سال میں دعوے توباربارکیے گئے مگر نہ کسی ٹرمینل پرکام شروع ہوا نہ گیس پائپ لائن پر

اپنے دعوؤں کو سچ ثابت کرنے کیلئے اس پروگرام میں شاہزیب خانزادہ نے حماداظہر اور ندیم بابر کے مختلف کلپس بھی چلائے

 

Resilient

Minister (2k+ posts)
تو حکومت اس الزام کو عدالت کیوں نہیں لے کر جاتی؟؟ بلکہ یہ الزام اتنا لغو ہے کہ حکومت صاف نام لینے بھی ڈرتی ہے کہ کہیں انہیں ہی عدالت نہ گھسیٹ لیا جائے
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
تو حکومت اس الزام کو عدالت کیوں نہیں لے کر جاتی؟؟ بلکہ یہ الزام اتنا لغو ہے کہ حکومت صاف نام لینے بھی ڈرتی ہے کہ کہیں انہیں ہی عدالت نہ گھسیٹ لیا جائے
Which court

Jaha say Healthy noooora

bemaaar ban kar baag gayai