لاہور پولیس نے گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والے چار بھائیوں کے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان بھائیوں سے 39 ٹائرز برآمد کیے گئے ہیں۔ ان کا گروہ سیکڑوں ٹائرز کو مختلف شہروں کے ڈیلرز کو فروخت کر چکا ہے اور ان کی نشاندہی پر دیگر شہروں سے متعدد ڈیلرز کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ یہ گینگ گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر اور رم چوری کر کے فرار ہو جاتا تھا۔ کبھی کبھار یہ گینگ گاڑیوں کو اینٹوں پر کھڑا کرکے تمام ٹائرز چوری کر لیتا تھا۔
گینگ کے چوری کردہ سامان کو کوئٹہ اور پشاور میں بھی فروخت کیا جاتا تھا، اور ان ٹائرز کو خریدنے والے ڈیلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ چور بھائی ان ٹائرز کو آن لائن ایپس کے ذریعے بھی بیچتے تھے۔
شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کی۔ طویل جدوجہد کے بعد یہ گینگ پکڑا گیا اور اب تمام ملزمان زیر حراست ہیں۔ پولیس حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔