ٰیہ سب کیا ہے؟ قومی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نعروں پرحامدمیر ناخوش

hami1h1h1121.jpg

قومی اسمبلی اجلاس میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر مختلف جماعتوں نے اپنے اپنے نعرے بازی کرنا شروع کردی، سینئر تجزیہ کار حامد میر کی مذمت۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے مختلف نعرے سننے کو ملے، کہیں دیکھو دیکھو کون آیا شیرآیا، شیر آیا کے نعرے لگے تو کہیں ایک زرداری سب پر بھاری، جئے بھٹو ، کہیں مولانا فضل الرحمان کے حق میں تو کہیں ایم کیوایم کے ارکان جئے مہاجر کے نعرے لگتے رہے

اس پر سینئر تجزیہ کار حامد میر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر اسمبلی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے نعرے بازی سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1513489411320647682
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کہیں سے شیر کا نعرہ سنائی دیاتو کہیں سے جئے بھٹو کا نعرہ لگایا گیا، کہیں ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگا ، تو کہیں سے وزیراعظم نواز شریف کا نعرہ لگا، کہیں سے مریم نواز اور کہیں حمزہ کا نعرہ لگا، یہ سب کیا ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں سابق اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار میاں شہباز شریف نےاعتماد کا ووٹ لیا ہے جس کے بعد وہ ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، شہباز شریف پر 174 ارکان اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا جبکہ ان کے مخالف تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی اپنی جماعت کی جانب سے انتخاب کے بائیکاٹ کے باعث کوئی ووٹ نہ لے سکے۔
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

Corrupt PDM mixed achaar.
 
Back
Top