
اسٹیج کے معروف اداکارہ اور کامیڈین طاہر انجم نے معاون خصوصی شہباز گل کے طنزیہ تبصرے کا جواب دیتے ہوئے انہیں "حکومتی بھانڈ" قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل اپنے ملک کے فنکاروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کامیڈین طاہر انجم نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھے بھی اپنے ملک کے فنکاروں اور عام عوام سے مل رہے ہیں وہ یہاں بھی اپنے ملک کی ثقافت سے جڑے لوگوں کو نہیں بھول رہے جب کہ عمران خان اپنے ساتھ موجود اشرافیہ سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور کے پی بلدیاتی انتخاب میں ہارنے پر اپنے لوگوں کی سرزنش کر رہے ہیں۔
طاہر انجم نے شہباز گل سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ آپ کو اپنا عہدہ دیکھ کر بات کرنی چاہیے کیونکہ آپ حکومتی عہدیدار ہیں۔ میں اس کے علاوہ آپ کو کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
اس ویڈیو بیان میں بھی جب وہ اپنے دل کی بھڑاس نہ نکال پائے تو ایک اور ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے شہباز گل سے متعلق کہا کہ وہ انہیں کسی طرح بھی پڑھے لکھے شخص نہیں لگے کیونکہ فرخ حبیب یا فواد چودھری اگر بولیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ پڑھے لکھے شخص ہیں مگر شہبازگل "حکومتی بھانڈ" ہیں۔
طاہر انجم نے یہ بھی کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ شہباز گل امریکا سے پڑھ لکھ کر آئے ہیں مجھے لگتا ہے کہ وہ امریکا ضرور گئے ہوں گے مگر وہاں سے بھانڈ بننے کی ڈگری لیکر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میں فنکاروں والی زبان میں کہہ رہا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1474846261916413953
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہبازگل نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لندن میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں۔ حکومت کی تبدیلی کا پلان طے ہوگیا،
https://twitter.com/x/status/1474729204675710977
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahbaz-tahiranjum11.jpg