ویڈیو: ڈکیتی کی واردات کے دوران معذورخاتون وہیل چئیر سے گرپڑیں

daku111h.jpg

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں سٹریٹ کریمنلز نے معذور خاتون کو بھی نہ چھوڑا، موٹرسائیکل سوار کے پرس چھینے کے دوران معذورخاتون وہیل چئیر سے گرپڑی

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی شاکر محمود اعوان نے خواتین سے پرس چھینے جانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ دل دہلا دینے والا منظر! معذور ر بزرگ خاتون ویل چیئر پر اپنی بیٹی کے ہمراہ اقبال ٹاون سے جارہی تھی! سفاک ڈاکو موٹر سائیکل پر آیا اور بے دردی کے ساتھ لوٹ کر چلا گیا! پرس چھننے کے دوران دونوں ماں بیٹی زمین پر گر گئیں۔
https://twitter.com/x/status/1590661642425339905
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر ردعمل دیتے ہوئے کیپیٹل سٹی پولیس لاہور کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے پیغام میں لکھا گیا کہ: محترم! واقعہ کا مقدمہ درج ہے! سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1590697067789586432
ایک اور سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر افضال ملک نے رہزنی کی واردات پر پولیس پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ : پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے واردات کرتے دیکھ لیا تھا! اس کی ذمہ داری تھی کہ فوراً ون فائیو کو کال کرتا! موٹر سائیکل کو اگر روک نہیں سکتا تو کم از کم کچھ فاصلے پر رہ کر اس کا پیچھا کرتا لیکن عوام ڈرتے ہیں! بچانے والے کو پولیس کی مدد کرنیوالے کو مزید خوار کیا جاتا ہے!
https://twitter.com/x/status/1590725753305411584 https://twitter.com/x/status/1590688191103000577
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: لٹیرے نے تو جو کیا سو کیا! اس کے بعد ایک بائیک اور ایک سائیکل والے کو توفیق نہیں ہوئی کہ اس معذور خاتون کو اٹھا کر چیئر پر بٹھا دیتے، اسی لیے چھتر اس قوم کا مقدر ہیں، چند لوگوں کی بدمعاشی کے سامنے ایک دوسرے کو قتل ہوتا، لٹتا، ذلیل ہوتا دیکھتے رہتے ہیں۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کنجر ضرور کوئی پٹواری ہوگا جو کہ اپنے آقا نواز گنجے کہ نقش قدم پر چل کر لوٹ مار کر رہا ہے
 

WHAT

MPA (400+ posts)
yea bayti maa ko uthanay ky bajae un chooro ky peechay bhagi, yea samagh nahi aai baat yea shayad bayti nahi hy

but regardless,

Allah karay yea sako choor nishan ibrat bana deyea jain ais duniya main bhee or akhirat main bhee yea tarap kr zalil ho kr marain
 

Back
Top