
لاطینی این سی اے پی نے ٹویوٹا کی سیڈان کار یارس کے سیفٹی ٹیسٹ کیے تو یہ گاڑی اچھی کارکردگی اور حفاظتی ٹیسٹوں میں پاس نہ ہو سکی۔
معروف کار مینوفیکچرر ٹویوٹا دنیا بھر کی مارکیٹس میں معقول قیمت پر معیاری، محفوظ، آرام دہ اور قابل اعتماد گاڑیاں بنانے کیلئے مشہور ہے لیکن کیا یہ مفروضہ پاکستان میں دستیاب گاڑیوں کیلئے بھی درست ہے؟ اب اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ لاطینی امریکا اور کریبین میں نئی گاڑیوں پر تجربات کرنے والے ادارے نے ٹویوٹا کی پاکستان میں دستیاب نئی سیڈان کار کو فیل قرار دے دیا ہے۔
لاطینی این سی اے پی (نیو کار اسیسمنٹ پروگرام) کی جانب سے ٹویوٹا کی سیڈان یارس کو ریٹنگ کے لحاظ سے پانچ میں سے ایک سٹار دیا گیا ہے، جس کے بعد یارس ٹویوٹا کی وہ پہلی کار ہے جسے اتنی کم ریٹنگ ملی ہے۔
این اے سی پی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاڑی بالغ افراد کی حفاظت میں 41.43 فیصد، بچوں کی حفاظت میں 63.85 فیصد، پیدل چلنے والوں اور کمزور صارفین کی حفاظت میں 61.63 فیصد، اور حفاظتی معاون سیکشن میں 41.86 فیصد سکور حاصل کر پائی ہے۔
یاد رہے کہ یارِس ملائیشین مارکیٹ میں صرف سائیڈ باڈی اور سائیڈ ہیڈ پروٹیکشن دیتی ہے جب کہ NCAP نے فرنٹ امپیکٹ ٹیسٹ میں اس کے فٹ ویل ایریا اور جنرل فرنٹ ڈھانچے کو غیر مستحکم قرار دیا ہے۔ یہ گاڑی UN95 ریگولیشن میں بھی ناکام ہوگئی۔ کیونکہ سائیڈ امپیکٹ ٹیسٹ کے دوران اس کا ایک دروازہ کھل گیا اور سیٹ بیلٹ ریمائنڈر سسٹم بھی ٹیسٹ کے دوران خراب ہوگیا۔
واضح رہے کہ ٹویوٹا نے گزشتہ سال پاکستان میں اپنی اس سیڈان کو لانچ کیا تھا جس کے بعد اس کے اتنی بڑی تعداد میں آرڈر ملے یہ یہاں کی ٹاپ سیلنگ سیڈان بن رہی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے ایسے ٹیسٹ گئے تاکہ کمپنی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جا سکے کہ وہ گاڑی کی مضبوطی پر بھی دھیان دے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nxap.jpg