
امریکی ریاست نیویارک کے معروف اور اہم ٹائم اسکوائر پر تاریخ میں پہلی بار نماز تراویح کا اجتماع منعقد ہوا ہے جس میں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شامل ہو کر نماز تراویح ادا کی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر رمضان المبارک کے آغاز پر ہی تقریباً ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کا روزہ افطار کرایا گیا، منتظمین نے امریکا سمیت مونٹریال اور کینیڈا سے آئے مسلمانوں میں افطار کے لیے باکس بھی تقسیم کیے۔
یہی نہیں افطار سے قبل منتظمین کی جانب سے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی گئی اور پھر ماہ مقدس کی اہمیت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ ٹائمز اسکوائر پر ہونے والی اس نماز تراویح کو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کیا گیا جس پر بڑی تعداد میں صارفین نے مثبت ردعمل دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1510456046682361869
ٹائمز اسکوائر پر تراویح اور افطار کا اہتمام کرنے والی انتظامیہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ "ہم یہاں ان تمام لوگوں کو اپنے مذہب کی اصل رو سے واقف کرنے آئے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام کیا ہے، انہیں بتانے آئے ہیں کہ اسلام امن کا مذہب ہے"۔ انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ پہلا موقع ہے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوں کے لیے اس قسم کا مذہبی اجتماع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس دوران مسلمان نماز تراویح ادا کرتے رہے جبکہ غیر مسلم امریکی ان کے پاس کھڑے انہیں دیکھتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1511201181598683148
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/time-squre-new-namaz.jpg