ویڈیو: لڑکوں کی چھیڑخانی پر کتوں نے ’بڑے بھائی‘ کو بلا لیا

kuttiaahaha.jpg


صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی ہوشیاری سے کام لے کر اپنی جان بچانے میں ماہر ہیں، سوشل میڈیا پر دو پیپز اور ایک بڑے کتے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے

سڑک سے گزرنے والے دو نوجوان اور کتے کے بچوں کے درمیان چھوٹی سی چھیڑ خانی کررہے تھے کہ کتوں نے بڑے کتے کو بلا لیا۔

دلچسپ ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کھینچ لی، کتوں نے اپنے ’بڑے بھائی‘ کو بلاکر لڑکوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دو نوجوان سڑک سے گزر رہے تھے، اس دوران دو پلے ان کی مخالف سمت سے آنے لگے اور اپنی عادت کے مطابق بھونکنے لگے، نوجوانوں نے انھیں چھیڑ خانی کرتے ہوئے بھگا دیا۔
https://twitter.com/x/status/1677726320883650561
اتنے بڑے کتے کو دیکھ کر نوجوانوں نے وہاں ایک لمحے کو بھی رکنا مناسب نہیں سمجھا اور الٹے پائوں بھاگ گئے،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اس پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو معلوم نہیں ہوگا ان کتوں کا بڑا بھائی بھی آجائے گا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کسی کو کم نہ سمجھیں ہمیشہ کوئی نہ کوئی آپ سے طاقتور بھی ہوتا ہے.
 

Back
Top