
صوبائی دارالحکومت لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر ٹریفک وارڈنز نے جعلی معذوربھکاری کو پکڑ لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک وارڈنز نے لاہور کی مال روڈ پر ایک بھکاری کو پکڑا جس کی قمیض کی دونوں بازو خالی تھی، نوسر باز سادہ لوح عوام کے سامنے دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کا ڈرامہ رچا کر بھیک مانگا کرتا تھا۔
ٹریفک وارڈنز نےجب اس پیشہ ور بھکاری کی قمیض کا دامن اٹھایا اس کے دونوں سلامت ہاتھ اندر موجود تھے، پکڑے جانے کے باوجود نوسر باز کے چہرے پر شرمندگی نا ہونے کے برابر تھی۔
ٹریفک وارڈنز نے جعلی معذور شخص کوپکڑ کر اسے دوبارہ اپنے گیٹ اپ میں واپس آنے کیلئے کہا جس کے بعد بھکاری نے اپنے دونوں ہاتھ قمیض کے اندر چھپا کر دکھایا کہ وہ کیسے معذوری کا ڈرامہ رچا کر عوام سے بھیک مانگا کرتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1547461989768781826
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/io1111j.jpg