ویڈیو:لائیو کنسرٹ میں آئمہ بیگ کیساتھ بدتمیزی ، گلوکارہ غصے میں آگئیں

aima-baig-1121.jpg

لائیو کنسرٹ کے دوران معروف گلوکارہ آئمہ بیگ سے کنسرٹ میں شریک ایک شخص کی بدتمیزی ، گلورہ ناراض ہو گئیں اور واپسی جانے کی دھمکی دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کے پنجاب کالج میں کئے گئے لائیو کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آئمہ بیگ کو کنسرٹ کے دوران مداحوں کے درمیان موجود ایک شخص کو سٹیج سے دور رہنے کا کہتے سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دورانِ کنسرٹ آئمہ بیگ ایک شخص کو سٹیج سے پیچھے ہٹنے کا کہہ رہی ہیں اور کنسرٹ میں شریک لوگوں سے بھی اسے پیچھے ہٹانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔


آئمہ بیگ نے مداحوں سے کہا کہ اگر بدتمیزی کروگے تو میں واپس چلی جاؤگی اور کسی ایک کی وجہ سے کنسرٹ میں موجود تمام اچھے لوگ جو انجوائے کرنے آئیں ہیں وہ بھی انجوائے نہیں کرپائیں گے۔

آئمہ بیگ کو غصے میں دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کو ’سوری سوری ‘ کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر گلوکارہ کہتی ہیں میں آپکے لیے آئی ہوں تو پرفارم کرکے جاؤں گی۔کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں اُن کے ساتھ یہ برا ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل عاطف اسلم کے میوزک شو میں میں وہاں موجود اوباشوں کی جانب سے لڑکیوں سے بد تمیزی کرنے پر معروف گلوکار عاطف اسلم شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔


 
Last edited:

Back
Top