
پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے سینیٹر فیصل سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں شرکت کی جہاں مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سوا کوئی ایسا شخص نہیں جو اس ملک کو ٹھیک کر سکتا ہو، انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے انہیں اگلے 5 سال بھی اقتدار ملنا چاہیے۔
عمران خان ہی اس ملک کی واحد امید ہیں کہ سوال پر ہاں میں جواب دیتے ہوئے صرحا نے کہا وہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں۔ ان کے جواب دینے پر شو میں موجود فیصل سبزواری اور دیگر شرکا حیرانی سے انہیں دیکھنے لگے۔ صرحا نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہییں۔
اداکارہ نے مریم نواز کو پاکستانی سیاست کی لیڈی ڈیانا قرار دیا اور کہا کہ انہیں ڈراموں میں منفی کردار کرنا زیادہ پسند ہیں۔ خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اداکارہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خلیل صاحب لکھتے اچھا ہیں لیکن بولتے بہت برا ہیں۔ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں سوال پوچھا گیا کہ اگر انہیں بالی ووڈ سے آفر آئی تو وہ آنکھیں بند کرکے ہاں کردیں گی؟ اس سوال پر انہوں نے منفی جواب دیا۔
انڈسٹری میں اقرباپروری سے متعلق انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں کامیاب آرٹسٹ کا بیٹا، بیٹی یا رشتے دار ہونے سے فائدہ ہوتا ہے۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ بعض لوگ سوشل میڈیا پر کامیاب لیکن اداکاری میں ناکام ہوتے ہیں اس بارے میں آپ کا خیال ہے؟ صرحا اصغر نے کہا یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-umeed.jpg
Last edited: