
تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے سماء نیوز کا چارج سنبھال لیا، میڈیا کارکنوں اور منیجمنٹ سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے سماء نیوز کا چارج سنبھالنے کے بعد چینل کے ملازمین اور منیجمنٹ سے گفتگو کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس چینل کو نمبرون چینل بنانا ہے۔ اس کے لیے ہمیں جتنی بھی محنت کرنی پڑے ہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس چینل کی ریٹنگ پہلے بھی اچھی ہے اور بڑا نام ہے ہم اسے مزید بہتر بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری سیاسی وابستگی ہے لیکن یہ میرا کاروبار ہے میری سیاست کا میرے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینل کو پروفیشنل لوگ چلا رہے ہیں پروفیشنل ہی چلے گا۔ اب کوئی پریشان نہ ہو میں علیم خان اور ادارہ آپکے پیچھے کھڑا ہے۔ آپ پروفیشنل کام کریں میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1444359210414878725
علیم خان نے یہ بھی کہا کہ تنخواہ مقررہ وقت پر ملتی رہے گی بلکہ سب کی تنخواہ میں یکم اکتوبر سے 10 فیصد اضافہ جن کی 50 ہزار سے کم ہے ان کے لیے 10 ہزار کا اضافہ کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہاں پر کام کرنے والے محنتی ہیں اور ہنرمند ہیں تو ان کو کوئی نہیں نکالے گا لیکن اس میں یہ خوبیاں نہیں تو اسے جلد یا دیر سے یہاں سے جانا ہی پڑے گا۔
https://twitter.com/x/status/1444359720303833088
واضح رہے کہ عبدالعلیم خان تحریک انصاف حکومت میں صوبائی وزیر خوراک بھی ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ پہلے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ بھی پیش کیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے تاحال منظور نہیں کیا۔۔
ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عبدالعلیم خان کچھ عرصہ بعد وزارت کے ساتھ ساتھ رکنیت سے مستعفی ہوجائیں اور چینل کا باقاعدہ انتظام سنبھال لیں گے۔
اس سے قبل دنیا نیوز کے میاں عامر محمود مسلم لیگ ق کا حصہ رہے ہیں اور 2 بار لاہور کے ناظم منتخب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بھی سیاست کو خیرباد کہہ کر دنیانیوز کو باقاعدہ طور پر سنبھال لیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/HQTQkRd.jpg