افغانستان میں طالبان کا کنٹرول ہے، امریکا کے مکمل انخلا کے بعد امریکی جہاز اب بھی کابل میں موجود ہیں، کبھی طالبان کی جانب سے بلیک ہاک اڑانے کی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں تو کہیں طالبان امریکی فوج کا لباس پہنے گشت کررہے ہیں۔
اس بار تو کچھ الگ ہی ہوگیا، طالبان جنگجوؤں نے تفریح کیلئے امریکی جہاز کو ہی جھولا بنا ڈالا۔
افغان طالبان نے امریکی جنگی طیارے میں رسی باندھی اور اس پر بیٹھ کر جھولا جھولنے لگے، ایک ساتھی جھولا جھلاتا رہا دوسرا جھولتے جھولتے مزے کرتا رہا، پھر تیسرا ساتھ بھی شامل ہوگیا، ایسے تین چار جنگجو مزے کرنے لگے،سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
https://twitter.com/x/status/1435935034951696391
سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے،طالبان کو لطف اندوز ہوتا دیکھ کر صارفین بھی خوب محظوظ ہورہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان بھی ویڈیو شیئر کئے بنا نہ رہ سکے، انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ طالبان نے امریکا کے جنگی طیاروں کے قبرستان کو جھولوں اور کھلونوں میں بدل دیا،افغانستان سے امریکا نے اکتیس اگست کو انخلا کا عمل مکمل کیا، لیکن جاتے جاتے امریکی مال غنیمت طالبان کے حصے میں آگیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/D7K2aGf.jpg