
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے عدم اعتماد کیلئے پنجاب اوروفاق میں گنتی پوری کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ وفاق اورپنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے کٹ آف فیگر حاصل کرلیا ہے، ہم چاہتے ہیں کمفرٹیبل پوزیشن میں آجائیں تاکہ اگر ایک 2 ارکان آگے پیچھے بھی ہوں تو کوئی مسئلہ نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں 10 سے 12 ووٹوں سے حکومت کی اکثریت کو بیلنس کیا جاسکتا ہے، 172 کا جو کٹ آف فیگر ہے اس کیلئے حکومت کے پاس 4یا 6 ووٹوں کا بیلنس ہے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس 18،19 ووٹووں کا بیلنس ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس تعداد تک تو اپوزیشن پہنچ چکی ہے، حکومتی ایجنسی بھی آج کل بہت زیادہ متحرک ہے، ہم کسی بھی جگہ جانے کیلئے نکلتے ہیں تو انٹیلیجنس بیورو کی ایک گاڑی ہمارے پیچھے ہوتی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے پوری آئی بی کو اسی کام پر لگایا ہوا ہے۔