
اگر کسی جج نے شہباز شریف کو سزا دی تو ہم اسکا گھیراؤ کریں گے۔ رانا ثناء اللہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طوطے کی جان شہبازشریف میں ہے، عمران خان چاہتا ہے کہ شہبازشریف کو سزا ہوجائے، کوئی جج اور عدلیہ ایسا نہیں کرے گی۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی جج ایسا کرے گا، شہبازشریف کو سزا دے گاتو ہم اسکا گھیراؤ کریں گے۔
راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوشش ہے کہ شہبازشریف کو نااہل کردیا جائے تاکہ کوئی میرے مدمقابل نہ آسکے
رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں کہا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں، اب انہیں عمل سے یہ ثابت کرنی چاہئے تاکہ قوم انکی بات پر یقین کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گیٹ نمبر 4 شیداٹلی انکی بات کو جھٹلاتا رہتا ہے۔
اس پر فوادچوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ایسی گفتگو اور دھمکیاں اگر بغیر نوٹس اور احتساب کے نظرانداز ہو جائیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، مجھے امید ہے اعلیٰ ترین سطح پر عدلیہ اس گفتگو کا نوٹس لے گی اور اقدامات کئے جائیں گے تا کہ احتساب کا عمل بغیر خوف وخطر آگے بڑہ سکے
https://twitter.com/x/status/1487674112055160834
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ranaii1i121.jpg