ویڈیو:افغان طالبان نے کابل کی نہر میں 3ہزار لیٹر شراب بہادی

talib112n1.jpg

طالبان نے ہزاروں لٹر شراب تلف کر کے بیچنے والوں کو عدالت کے حوالے کر دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان اسلامی امارات کے حکمران طالبان نے درالحکومت کابل میں شراب بیچنے والے 3 ڈیلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے3 ہزار لٹر شراب پکڑ لی اور ان شراب بیچنے والوں کو عدلیہ کے حوالے کر دیا۔

افغانستان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ادارے نے چھاپے کے دوران ڈرموں میں ذخیرہ کی گئی شراب کو ضبط کر کے اسے نہر میں تلف کر دیا ہے۔

جی ڈی آئی کے ٹوئٹر اکاوٗنٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق سی آئی اے کے انٹیلی جنس کے ایک خصوصی آپریشنل یونٹ نے معتبر خفیہ معلومات پر کابل کے کارت چار علاقے میں شراب کے تین ڈیلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین ہزار لیٹر شراب برآمد کی۔


جی ڈی آئی کے عملے نے شراب کو نہر میں تلف کرنے کے بعد شراب فروشوں کو عدلیہ کے حوالے کردیا، البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ چھاپہ کب مارا گیا یا شراب کو کب تلف کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1477305279171682307
یاد رہے کہ امریکا کی حمایت یافتہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے دور حکومت میں بھی افغانستان میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی تھی تاہم یہ سلسلہ منظم طریقے سے جاری تھا۔

جی ڈی آئی کی جانب سے اتوار کو ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں ایک اہکار نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو شراب بنانے اور اس کی فراہمی سے پرہیز کرنا چاہیے۔
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
کڑی یوے پاگل جیڑا کم کرن والا اے اوو کرو فضول دی رنگ بازیاں لا رئے کڑی یوے پاگل جاہل
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اب اس نہر کا پانی پوست کی کاشت کے لئے بہت مناسب ہے اس سے نہری حیات تباہ تو ہو گی ہی مگر اس پانی سے اگنے والی پوست سے بننے والی افیون کا نشہ دو آتشہ ہو جائے گا واقعی جہالت جیسا کوئی مر ض نہیں ہے
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Idiots probably killed all the wildlife in the river. Bunch of jokers who are making Islam look bad.
 

Back
Top