
بھارت کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 27ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
ویرات کوہلی نے پیر کو کانپور میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے 27ہزار رنز مکمل کیے، انہوں نے یہ سنگ میل 594 ویں اننگز میں عبور کیا، ویرات کوہلی اس وقت دنیا میں 600 سے کم اننگز کھیل کر 27ہزار انٹرنیشنل رنزبنانے والے واحد بیٹسمین ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا تاہم انہوں نے تیز ترین 27ہزار رنز اپنی 623 ویں اننگز میں مکمل کیے تھے جبکہ سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا نے 648ویں اننگز میں اپنے 27ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے اورآسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے اپنے 27ہزار انٹرنیشنل رنز 650ویں اننگز میں بنائے۔
یادرہے کہ سچن ٹنڈولکر ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 100 سنچریاں بنانیوالے پہلے کھلاڑی ہیں ، انہوں نے ٹیسٹ میں 51 اور ون ڈے میں 49 سنچریاں بنائیں
انکے مقابلے میں ویرات کوہلی نے ون ڈے میں 50 اور ٹیسٹ میں 29 سنچریاں بنائی ہیں اور مجموعی طور پر 79 سنچریاں بناچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/virakten11.jpg