وہاب ریاض کو صوبائی وزارت کھیل ملنے پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

5wahabriazggggg.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں کابینہ میں کھیلوں کی وزارت دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین خوشگوار حیرت مین مبتلا ہیں اور اس موقع پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار دکھائی دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد وہاب ریاض کو صوبائی وزارت ملنے پر اس صورتحال کا مشہور بھارتی فلم نائیک سے موازنہ کر رہے ہیں جس میں اداکار کو ایک دن کا وزیراعلیٰ بنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہاب ریاض ان دنوں ملک سے باہر ہیں جنہوں نے تصدیق کی کہ وہ پاکستان آکر وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

صارفین وہاب ریاض کو نگراں کابینہ میں وزارت ملنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس حوالے صحافی احتشام الحق نے لکھا کہ وہاب ریاض وہ پہلے وزیر کھیل ہوں گے، جو پاکستان سپر لیگ 8 کھیلیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1618649890644688897
اسد قاسم نے لکھا کہ وہاب ریاض کو بھی یقین نہیں آ رہا کہ وزارت کیلئے ان کی سلیکشن ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1618681286947917824
رانا توصیف خان نے کہا کہ وہاب ریاض وزیر بن کر کہیں گے کہ مجھے تو خود نہیں پتا کرنا کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1618658021340745728
ایک صارف نے اس صورتحال کو معروف مزاحیہ فلم ڈکٹیٹر سے تشبیہ دی۔

https://twitter.com/x/status/1618672268967809025
بیا نامی صارف نے کہا کہ وہاب ریاض انیل کپور کی رفتار سے کام کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1619176496249344004
ایک صارف نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں رضوان کے چھکے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وزیر کھیل کو مارا گیا چھکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1619272018410766337
 

akzack

Politcal Worker (100+ posts)
He is the one who carries jacket full of British pound to hotel room of Amir. Very sad