
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بھنے ہوئے چنے اور مکئی کا ٹھیہ لگالیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ روڈ کنارے ٹھیہ لگاکر مکئی بھونتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض نے کمال مہارت سے مکئی بھونی بلکہ اسے چھانتے ہوئے بھی نظر آئے اور ان کے سامنے ایک راہگیر ان سے مکئی خریدنے کیلئے رک گیا۔
وہاب ریاض نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ" آپ کا آج کا چنوں والا چاچا، اپنے آرڈرز بھیجیں اور بتائیں کیا بناؤں اور کتنا بتاؤں"۔
https://twitter.com/x/status/1480493981095981063
انہوں نے مزید کہا کہ اس ہاتھ گاڑی کے پاس وقت بتا کر بہت اچھا لگا، اس لمحہ نے مجھے میرے بچپن کی یاد دلادی ہے۔
وہاب ریاض کی جانب سے اس پیغام کے بعد ان کے مداحوں نے کمنٹس میں انہیں آرڈرز کی لائن لگادی اور اپنی اپنی فرمائشیں شروع کردی ہیں۔
ماہم گیلانی نے وہاب ریاض کو کیوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چنے والے چاچا میرے لے گڑ والے مکئی کے چنے اور چنے مکس کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1480498299253710858
ایک صارف نے کہا کہ 25،25 روپے کے 2 جگہ پیک کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1480498289791356932
عبدالرؤ ف نے کہا کہ اب امیدتو یہی ہے آپ کو چنے ہی بھوننے پڑیں گے یہ لوگ آپ کو ٹیم میں واپس لانے کے موڈ میں نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1480512388210302980
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8wahabsita.jpg