وکیل کا قتل:عمران خان کیخلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت شروع

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے،

مقدمے کی سماعت کوئٹہ میں کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے

سپریم کورٹ، کوئٹہ میں وکیل کے قتل کا کیس

چئیرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطلی کی استدعا بھی مسترد


کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں مقدمہ خارج کرنے کیلئے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت۔ وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پریس کانفرنس کی، عطاء تارڑ کی پریس کانفرنس تمام ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی، لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ

کوئٹہ میں ایک وکیل کو قتل کیا گیا، وکیل لطیف کھوسہ

ابھی کوئی پروسیڈینگ ہی نہیں ہوئی تھی کہ پورے ٹی وی چینلز پر بتایا گیا کہ عمران خان قاتل ہے، لطیف کھوسہ

آپ ٹی وی نیٹ ورک کو چھوڑیں بتائیں ایف آئی آر میں کیا لکھا ہے، جسٹس عائشہ ملک کا لطیف کھوسہ سے استفسار

ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات کو شامل کیا گیا لطیف کھوسہ

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے دیکھا تک نہیں کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف شواہد ہیں یا نہیں لطیف کھوسہ

سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے سابق چیف جسٹس اصف سعید کھوسہ کے فیصلہ کا حوالہ

سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ نے دہشت گردی دفعات پر فیصلہ دے رکھا ہے لطیف کھوسہ

ایف ائی آر میں کون تعین کرتا ہے کہ دہشت گردی کی دفعات لگنی ہے یا نہیں جسٹس اعجاز الحسن

بنیادی زمہ داری تھانہ کے ایچ ایس ایچ کی ہوتی ہے لطیف کھوسہ

ایس ایچ اوکا فیصلہ اگر غلط ہے تو اس کے خلاف اے ٹی سی کے خلاف درخواست جائے گی ناں؟ جسٹس اعجاز الحسن

سپریم کورٹ نے فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹسز جاری کر دیے

ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری

 
Last edited:

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

.پھر لو گ سوال کرتے ہیں، کہ نوجوان زندگی کا جوا کھیل کر اس ملک سے کیوں فرار ھو رہے ہیں ؟؟؟
دولت مند، اور طاقتور تجھے بڑے سے بڑے جھوٹے کیس میں سالوں تک
کورٹ کچہریوں میں ذیل و رسوا کر سکتا ہے
جب پھوجی حرامزادوں نے پنجاب پولیس کا کردار شروع کر ہی دیا، تو
باقی تین صوبوں کا پاکستان کیساتھ جُڑے رہنے کا کیا جواز بنتا ہے ؟؟؟
اے اللہ سب قو میّتوں کو اپنے اپنے آزاد ملک عطا فرما،،،ہمیں
پھوجی وردی میں ملبوس پنجاب پولیس کے شر سے پناہ دے دے

 
Last edited:

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
mulk me qanon nam ki koyi cheez nahi.. police jab chahe kisi bi waqt warrant ke baghair logo ke garo me gus jati hai.. orto ki tazlil , garo me tor por, logo kay karobar zabardasti band karana.. is gundagardi par dunia chup hai..
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ان بے غیرتوں کا انصاف دینے میں 139 میں 130واں نمبر ویسے نہیں آیا ۔۔
 

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

sc-building-top.jpg

کوئٹہ: وکیل قتل کیس میں عمران خان کیخلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد


سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔


کوئٹہ میں وکیل کے قتل میں نامزدگی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک نے سماعت کی۔

عدالت نے کیس میں کارروائی پر حکم امتناع اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آپ کی درخواست خارج کی تھی، سپریم کورٹ کا 2 رکنی بنچ اس پر حکم امتناع نہیں دے سکتا۔

دو رکنی بینچ نے عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس عبوری ریلیف دینے کا اختیار نہیں ہے، لارجر بینچ بنوانے کے لیے چیف جسٹس سے رجوع کر لیں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو لارجر بنچ کے قیام کی درخواست چیف جسٹس کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل کی کیس روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

3 رکنی بینچ کی تشکیل کیلئے درخواست دائر

چیئرمین تحریک انصاف نے وکیل قتل کیس میں 3 رکنی بینچ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی۔

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکیل قتل کیس میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، دو رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کرنے پر بے بسی کا اظہار کیا اور تجویز دی کی بڑے بینچ کیلئے چیف جسٹس کو درخواست دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ معاملہ حساس اور فوری سماعت کا متقاضی ہے، مؤکل کے خلاف سخت اقدامات اور گرفتاری کا خدشہ ہے، فریقین اپنے مقاصد میں کامیاب ہوئے تو مؤکل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملہ پر فوری تین بینچ تشکیل دے کر آج ہی سماعت کی جائے۔


Source
 

Back
Top