
قومی کرکٹ ٹیم کے سپراسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں دینی موضوع پر بیان کیا۔ قومی بلے باز کی مذہبی موضوع پر فصاحت کو بلاغت سے بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد مسجد پہنچے تو ان کے کئی چاہنے والوں نے دونوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ قومی کرکٹر محمد رضوان نے مسجد میں اللہ تعالیٰ پر مکمل یقین کے حوالے سے بیان کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔
اس حوالے سے ان کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ اللہ کی عبادت ہمارا کوئی اس پر احسان نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں جنت جانے کر بہت شوق ہے اور وہ رضوان کے ساتھ جنت جائیں گی انشااللہ۔
https://twitter.com/x/status/1579064640084250624
واضح رہے کہ قومی ٹیم سہ فریقی ٹی20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج مکمل آرام کرے گی جبکہ قومی اسکواڈ کل کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن کرے گا۔ قومی ٹیم اس سیریز کے اگلے میچ میں منگل کو نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rizwan-newzeland-sr.jpg