
خانیوال کی انتخابی مہم ذاتی جھگڑوں میں تبدیل؟ ن لیگ کے عطاء تارڑ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے گھر میں گھس گئے؟ فوٹیج سامنے آگئی
مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کا پاکستان پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس کے باہر احتجاج،ن لیگی رہنماوں نے پیپلز پارٹی پر خواتین کو ووٹ کے بدلے پیسے دینے کا الزام عائد کردیا
تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پرن لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی قیادت میں سیکڑوں کارکنوں نے جلوس کی صورت میں پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق سرجیس حیدر ترمذی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا جس پر پی پی اور لیگی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل،نعرے بازی اور ہنگامہ شروع ہو گیا جس پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔
مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی پر خواتین کو ووٹ کے بدلے پیسے دینےکے الزام لگایا تھا، جس پر خواتین بھی سامنے آگئیں اور خواتین نے کہا کہ ان سے قرآن پاک پر حلف لیا گیا ہے اور ووٹ دینے کے بدلے پیسے دئیے گئے ہیں، اس پر کسی خاتون نے کہا کہ اسے 2000 روپے دئیے گئے ہیں تو کسی نے کہا کہ 7000 روپے۔
لیگی رہنما عطاء تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ یہ لوگ خواتین سے حلف لے کر پیسے دے رہےہیں۔
اس پر پیپلز پارٹی نے اپنے کیمپ آفس اور پارٹی امیدوار میر سید واثق سرجیس حیدر کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام ن لیگی قیادت پر عائد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو خبردار کیا ہے کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں ورنہ جیالے اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
پی پی کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے مسلح ہوکر ہمارے گھر میں گھسے ہیں اور ہماری خواتین سے بدتمیزی کی لاہور اور ملتان سے آئے ہوئے گلوں بٹوں نے ہم پر حملہ کیا اور یہ لوگ الیکشن والے دن بھی امن و امان کا مسئلہ پیدا کریں گے، پیپلز پارٹی کی جیت دیکھ کر یہ لوگ گھبرا گئے ہیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21h311.jpg
Last edited: