
لندن: برطانیہ کے مشہور شاہی محل، ونڈسر کیسل کے قریب دو نقاب پوش چوروں نے سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہی زون میں چوری کی واردات کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ واردات کے دوران چور شاہی سیکیورٹی زون سے دو گاڑیاں چرا کر فرار ہوگئے۔
یہ واقعہ 13 اکتوبر کی نصف شب پیش آیا، جس کی تفصیلات برطانوی اخبار دی سن نے رپورٹ کی ہیں۔ چور ایک مسروقہ ٹرک میں آئے، سیکیورٹی گیٹ توڑ کر اور 6 فٹ کی حفاظتی باڑ عبور کرتے ہوئے شا فارم تک پہنچے۔ وہاں سے انہوں نے ایک ٹرک اور ایک کواڈ موٹر سائیکل چرا لی۔ ٹیمز ویلی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
اس واردات کے دوران ایڈیلیڈ کاٹیج، جو شاہی زون کے قریب واقع ہے، میں شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ مڈلٹن اور ان کے تین بچے، شہزادہ جارج (11 سال)، شہزادی چارلوٹ (9 سال)، اور شہزادہ لوئی (6 سال)، محو خواب تھے۔ اس واقعے کے بعد شاہی خاندان نے اپنی رہائش تبدیل کرلی ہے۔
واقعے کے وقت شاہ چارلس سوم اور ملکہ کامیلا ونڈسر کیسل میں موجود نہیں تھے۔ چوری کی اس جراتمندانہ واردات نے شاہی سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے، جبکہ حکام اس واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/TRYZPTj/windsor.jpg