
لاہور میں کینال روڈ سے احتساب عدالت تک انشاءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کے پوسٹرز لگا دیئے گئے ہیں۔ جن پر حمزہ شہباز اور شہبازشریف کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہراہ عام پر لگائے گئے پوسٹرز پر ووٹ کو عزت دو، انشاءاللہ وزیراعظم شہباز شریف، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے، وقت کی مجبوری شہبازشریف ضروری، قوم کی آواز انشاء اللہ شہباز سمیت مختلف نعرے درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لگنے والے فلیکسز میں مرکزی قائدین جن میں نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے علاوہ رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر اور دیگر اہم رہنماؤں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1504751867619954693
https://twitter.com/x/status/1504682183360925698
یاد رہے کہ اپوزیشن کی حالیہ تحریک عدم اعتماد کی جدوجہد کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے مطابق اپوزیشن مبینہ طور پر شہباز شریف کو وزیراعظم اور چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1shbazzaroribannerpm.jpg