
پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان بلدیاتی مسودہ قوانین پر مذاکرات میں شدید ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا، ق لیگ نے مسودہ قانون کی حمایت سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاق کے بعد پنجاب کی سطح پر بھی ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مابین ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا ہو گئی، پی ٹی آئی کا ویڈیو لنک پر اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے ساتھ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود شریک ہوئے، پنجاب حکومت کی نمائندگی وزیربلدیات میاں محمود الرشید نے کی جبکہ مسلم لیگ ق کی نمائندگی مونس الہیٰ اورطارق بشیر چیمہ نے کی۔
ق لیگ نے موقف اختیار کیا کہ ایسے مسودہ قانون کی حمایت نہیں کریں گے جس سے دیہی علاقوں کی حق تلفی ہو۔
مسلم لیگ ق کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے جس میں دیہی علاقوں کو نظر انداز کیاجائے ۔ ق لیگ نے مزید کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں سیمی اربن کو زیادہ جبکہ دیہی علاقوں کو کم نمائندگی دی جائے گی جو کہ قابل قبول نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9pmlqpmln.jpg