
عمران خان کی اسلام آباد میں عدالت میں پیشی پر قافلے میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شامل ہوئے، جس کا سخت نوٹس لے لیا گیا، وفاقی حکومت نے سخت نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق خالد خورشید کے مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہیں وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود جی بی پولیس اہلکار عمران خان کو سکیورٹی دے رہے ہیں۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سیاسی ریلیوں اور عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری سکیورٹی عمران خان کو نہیں دے سکتے اس حوالے سے وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کیخلاف کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہاہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cm-gb-fd-govt.jpg