
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے شہباز شریف نے ہر اچھے کام کو تباہ کیا، انہوں نے سیرت اکیڈمی کو تالے لگادیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے لاہور میں سیرت اکیڈمی کے دورے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیرت اکیڈمی بنانے کا مقصد نوجوانوں میں دین کا علم اور بے راہ روی کا خاتمہ ہے، تاہم شہباز شریف نے اس ادارے کو تالے لگادیئے۔
https://twitter.com/x/status/1581562861360271361
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے 170 ارب روپے دینے ہیں، وفاق پنجاب کو گندم نا دےکر بدلہ لینا چاہتا ہے، ہمیں گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، وفاقی حکومت کو ہمت ہے تو سیاسی میدان میں آکر مقابلہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1581562871325937664
وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے قانون سازی کی ہے کہ صوبے کے کیلئے دینی تعلیم لازمی ہوگی،تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں، مساجد کے موذن کا اسکیل 4سےبڑھا کر 7 کردیا ہے ، محکمہ اوقاف کے تمام ملازمین کیلئے 15 اور 25 فیصد خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے اس کیلئے30 کروڑ روپے گرانٹ مختص کی گئی ہے اور اسمیں ہرسال5کروڑ روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/39wifaqgandamnedyrha.jpg