
ملکی سیاست میں ڈیل کی خبریں گردش کررہی ہیں، آئے روز وزراء کی جانب سے ڈیل کے حوالے سے بیانات سامنے آرہے ہیں، ملکی سیاست میں صدارتی ریفرینڈم اور ایمرجنسی لگنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے تجزیہ کار محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت وقت نے انتہائی کامیابی سے ملک کے تین بڑے مسائل سے سب کی توجہ ہٹا لی ہے، اب بات ہوتی ہے ڈیل ہو رہی ہے، صدارتی نظام آرہا ہے، اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں، اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے اپنے اپنے طور پر ڈیل کی کوشش چل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'خبر ہے' میں بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت ملکی سیاست میں سب اپنی اپنی ڈیل کی کوشش کررہے ہیں، چاہے وہ حکومت ہے یا اپوزیشن، جیسا کہ ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ 'اسٹیبلشمنٹ از ویلز ود ان ویلز'، سب کی اپنی اپنی سی کوشش جاری ہے، حکومت کی کوشش ہے ستمبر تک وقت بخیریت گزر جائے باقی پھر دیکھی جائے گی۔
محمد مالک نے اپنا تبصرہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت نے انتہائی کامیابی سے ملک کے تین بڑے مسائل سے سب کی توجہ ہٹا لی ہے جو کہ مہنگائی، گیس بحران اور بری گورننس ہے، اب ڈیل کی باتیں ہورہی ہیں، صدارتی نظام نافذالعمل ہونے کا امکان ہے، اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں، اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے اپنے اپنے طور پر ڈیل کی کوششیں چل رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ پچھلی حکومتیں نہ ہی موجودہ حکومت عوام کے مفاد کے لئے سوچتی ہے، صرف عوام ہے جس کا مفاد کسی نے نہیں سوچا اور آج عوام کو بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ ملکی سیاست میں آگے کیا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے پروگرام 'خبر ہے' دعویٰ کیا ہے کہ حکومت فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر کسی مجرم کو ڈیل دی جارہی ہے تو کون دے رہا ہے، سیدھا سیدھا حکومت فوج کو بدنام کررہی ہے۔
سینئر تجزیہ کار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی اور اگر کوئی کہتا ہے کہ ڈیل ہے تو ثبوت لے کر آئے، ایسے میں وزراء کی جانب سے اس طرح کے بیان سیدھا سیدھا فوج کو بدنام کرنے کے لئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11maliktajzia.jpg