وفاقی حکومت کی کرپشن،ٹیکس چوری اور مالی جرائم کیخلاف بڑی کارروائی کی تیاری

cpr-shehbaz-govt-pl.jpg


وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ2017 کو فعال کردیا اور بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرپشن ، ٹیکس چوری اور مالی جرائم کیخلاف بڑی کارروائی کی تیاری مکمل کرلی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت قانون کی سمری کی سرکولیشن کے منظوری دے دی ہے۔ حکومت نے بے نامی ایکٹ2017 کو فعال کردیا ، جس کے بعد وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کیلئے متعلقہ چیف جسٹس سے رجوع کرلیا۔

وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کو رٹ کے چیف جسٹس سے بھی رجوع کیا، متعلقہ چیف جسٹس کے نامزد کردہ عدالتوں کو خصوصی اختیارات دیئے گئے۔

وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے وزارت قانون کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے بے نامی ایکٹ 2017 کو فعال کر دیا۔ حکومت نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس سے بھی اس سلسلے میں تعاون حاصل کر لیا ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Nothing is going to happen.How can the government take action against members of it’s own action?.The cabinet is full of tax evaders,money launderers,drug dealers and land mafia.
 

pinionated

Minister (2k+ posts)
All this means is that they will blackmail honest rich people into filling government coffers.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
It's funny when Corrupt PDM beggars and their corrupt/shameless handlers say that they will take action against corruption.