وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات شروع کردیں

6fiaainvestgationsls.jpg

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے 4 بڑے کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی نے وائٹ کالر کرائم اور میگا کرپشن کے چار اسکینڈلز کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں زائد ریٹ پر ایل سیز کھولنے، موٹروے کیلئے زمین کی خریداری ، سیلاب متاثرین کو ملنے والی امداد میں کرپشن اور مفت آٹااسکیم میں خرد برد کے اسکینڈلز شامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ بینکوں نے انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ سے زائد ریٹ پر ایل سیز کھولی تھیں، اس ااسکینڈل میں مختلف بینکوں نے صرف زائد ڈالر ریٹ کی مد میں 65 ارب روپے کمائےتھے۔


اسی طرح گزشتہ برس آنے والے بدترین سیلاب کے متاثرین کیلئے اعلان کردہ امداد میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی اطلاعات ہیں، ایف آئی اے دادو اور سانگھڑ میں 103 افراد کو 31 ہزار ٹینٹس، راشن اور امدادی سامان فراہم کرنے جیسے الزامات پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق مفت آٹا اسکیم میں خراب آٹے کی تقسیم اور 18 لاکھ بوریوں کی مبینہ خرد برد کے معاملے پر بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے موٹروے کیلئے زمین کی خریداری میں کرپشن کی شکایات پر بھی انکوائری کھول دی ہے، الزام ہے کہ موٹروے کیلئے زمین کی خریداری میں 32 ارب روپے کی خرد برد کی گئی۔

ایف آئی اے نے ان چاروں کیسز میں تحقیقات کیلئے چاروں زونزکو تحقیقات کےبعد ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
JB tk aur Jo bhi na-maloom forces ki zarorat Puri krye ga aur yes sir yes sir bolye ga woi peace ma rahye ga doesn't matter robbers ho, thief ho, murderer ho ya Pakistan KO breakup krnye wala ho....they don't care
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
Ye meray accounts be check kar rahey hain par in ko mila kuch nahe siwaey in ke bajeon kay love letters kay