
ان کی دلی تمنا ہے کہ عمران خان کو زرداری اور نوازشریف جیسا کرپٹ اور دو نمبر ثابت کر سکیں!: رہنما پی ٹی آئی
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے میڈیکل رپورٹ کو پبلک کر دیا ہے۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان شراب اور کوکین استعمال کرتے ہیں اور ان کا دماغی توازن بھی درست نہیں ہے۔ عمران خان کی حرکات وسکنات سے نہیں لگتا کہ وہ فٹ ہے، وہ دماغی طور پر درست آدمی نہیں بلکہ یہ ان پر سوالیہ نشان ہے؟ ان کی کچھ حرکتیں ایسی ہیں جو عام آدمی کی نہیں، پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں اپنے بچے اس کے حوالے سے کریں۔
سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شہبازگل نے اپنے ردعمل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ذہنی صحت کے حوالے سے غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: وارداتیوں کا یہ پرانا طریقہ واردات ہے! ان کی دلی تمنا ہے کہ عمران خان کو زرداری اور نوازشریف جیسا کرپٹ اور دو نمبر ثابت کر سکیں!
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: نواز شریف نے جعلی رپورٹیں اور مسٹر ٹین پرسنٹ نے سوئس اکاونٹس سے خلاصی کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری کے پاگل اور ذہنی توازن خراب ہونے کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ جمع کروایا تھا!
https://twitter.com/x/status/1662106926128451591
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: جوکروں کا میلہ مویشیاں لگا ہوا ہے! میڈیکل رپورٹ جو شیئر کر رہے ہیں، اس میں پہلے کہتے ہیں نیب کی حراستگی کے لئے فٹ ہے! اگلے صفحے پر لکھتے ہیں ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے! وزیر صحت کے لئے کم از کم پرائمری پاس ہونے کا قانون فوری بنانے کی ضرورت ہے!
https://twitter.com/x/status/1662103712150573058