وزیر خزانہ کا غیر ذمہ دارانہ بیان اسٹاک مارکیٹ پر بھاری پڑگیا،شدید مندی

4pssxxxdoeecwazir.jpg

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کیے گئے ایک غیر ذمہ دارنہ بیان نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر برے اثرات مرتب کردیئے، ایک روز کے اندر اسٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے پاکستانیوں کے ڈالر کو منجمد کرنے کا ایک بیان سامنےآیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4ارب ڈالر نہیں بلکہ 10 ارب ڈالر سے زائد ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہی ہیں۔


ماہرین کے مطابق وزیر خزانہ کے اس بیان کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں کو اس بیان کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوگیا کہ کہیں حکومت پہلے کی طرح کمرشل بینکوں میں موجود رقوم منجمد نا کردے، اسی بے چینی کے اثرات آج اسٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آئے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا،کاروبار کے آغاز میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی کمی ہوئی جو کاروبار کے اختتام تک502 پوائنٹس تک پہنچ گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 502 پوانٹس کی کمی کے بعد 40ہزار504 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
 

Back
Top