
خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلی محمود خان پر اعتماد کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہو گئی ہے، محمود خان کے حق میں 88 اورمخالفت میں صرف 3 ووٹ پڑے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی زیرصدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشتاق غنی نے کہا اپوزیشن کے 3اراکین نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست دی ، عدم اعتماد پر 40سے زائد اراکین کے دستخط ہیں۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ اگرتمام اراکین متفق ہوں تب ہی تحریک عدم اعتماد واپس ہو گی۔
رہنما جماعت اسلامی عنایت اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کےاراکین نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط نہیں کیے، تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں ہوں ، ہمارے اراکین نے اسمبلی ریکوزیشن پر دستخط کیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513453539883896833
اسمبلی میں وزیراعلیٰ محمودخان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی ، اسپیکرمشتاق غنی نے تحریک واپس ہونےکی رولنگ دی۔
تاہم کے پی اسمبلی میں وزیراعلی پر اعتماد کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی، جس پر ووٹنگ کی صورت میں محمود خان کے حق میں 88 اورمخالفت میں 3 ووٹ آئے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اراکین وزیراعلیٰ محمود خان پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2kpkmkha88voote.jpg